Thursday, 1 October 2015

Namaz ka Tariqa

Namaz
islamicSociety22.blogspot.com
Namaz ka Tariqa

تکبیر تحریمہ 
نمازی قبلہ رخ کھڑا ہو کر ہاتھوں کو کندوں یا کا نوں تک اٹھاتے ہوئے تکبیر تحریمہ کہے:




اَللہ اَکبَر 
اللہ سب سے بڑا ہے۔
Allah is the Greatest

تکبیر تحریمہ کے بعد کی دعا ئیں



اس تصویر میں جو دعا لکھی ہے۔یہ دعا تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جاتی ہے۔
 اس کا ترجمہ
ترجمہ:
         اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری کر دے جیسے تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری پیدا فرمائی  ہے۔ اے اللہ !مجھے گناہوں سے صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھ سے میرے   گناہ برف،پانی اور اولوں کے ساتھ دھو دے۔
(صحیح البخاری ،حدیث :744  )   
دوسری دعا یہ ہے ۔

دعا
اس دعا کا ترجمہ:
اے اللہ ! میں تیری حمد کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں اور تیرا نام بہت با برکت ہے اور تیری شان بلند ہے تیرے سوا کوئی معبوداورنہیں۔

 ( سنن ابی داؤد،حدیث: 775 )


اَعُوۛذُ بِاللہِ مِنَ اشَّیۛطٰنِ الرَّجِیۛمِ مِنۛ نَفۛخِہٖ وَنَفۛشِہٖ وَ ھَمۛزِہِ
ترجمہ :
میں شیطان مردود سے ، اس کی پھونک، اس کے تھوک اور اس کے وسوسے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ 
(سنن ابی داؤد ، حدیث: 774) 
اَعُوۛذُ بِاللہِ السَّمِیۛعِ الۛعَلِیۛمِ مِنَ الشَّیۛطٰنِ الرَّاجِیۛمِ مِنۛ ھَمۛزِہٖ وَ نَفۛخِہٖ وَنَفۛشِہٖ ۔
ترجمہ:
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی (جو) سننے والا ،جاننے والا ہے، شیطان مردود سے اس کی دیوانگی سے، اس کے کِبر سے اور اس کے شعروں سے
(سنن ابی داؤد، حدیث: 776)
بِسۛمِ اللہِ الرَّحۛمٰنِ الرَّحِیۛمِ
ترجمہ:
اللہ تعالٰی کے نام سے (شروع) جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے۔





یاد رہے کہ ہر نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا لازمی ہے۔ آپﷺ کا ارشاد گرامی ہے:اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے فاتحہ الکتاب نہیں پڑھی۔

(صحیح البخاری، حدیث: 756)



رکوع میں جاتے ہوئے اَللہُ اَکۛبَر کہیں

نماز میں رکوع کی دعائیں


سُبۛحَانَ ربِّیَ الۛعَظِیۛمِ
پاک ہے میرا رب عظمت والا۔


(سنن ابی داؤد،حدیث:871)
سُبۛحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَنَا وَبِحَمۛدِکَ اللّٰھُمَّ اغۛفِرۛلِیۛ
پاک ہے تو اے اللہ !اے ہمارے رب !اپنی تعریف کے ساتھ ،اے اللہ !مجھے معاف فرما دے


(صیح البخاری ،حدیث:794)




رکوع سے اٹھنے کی دعائیں



سَمِعَ اللہُ لِمَنۛ حَمِدَہٗ
 اللہ نے سن لی جس نے اس کی تعریف کی


(صحیح البخاری، حدیث:795)

رَبَّنَا وَلَکَ الۛحَمۛدُ حَمۛدًا کَثِیۛرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیۛہِ۔
اے ہمارے رب ! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے۔ تعریف بہت زیادہ ،پاکیزہ جس میں برکت کی گئی ہے۔


(صحیح البخاری، حدیث: 799)

سجدے میں جاتے ہوئے اَللہُ اَکۛبَر کہیں۔


سجدے کی دعائیں 


سُبۛحَانَ رَبِّی َ الۛاَعۛلٰی
پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے۔

( سنن ابی داؤد، حدیث: 871 )

سُبۛحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمۛدِکَ اللّٰھُمَّ اغۛفِرۛلِیۛ۔
پاک ہےتو اے اللہ !اے ہمارے رب !اپنی تعریف کے ساتھ ، اے اللہ! مجھےمعاف فرما دے۔

(صحیح البخاری ،حدیث: 794)

سجدے سے اُٹھتے ہوئے اَللہُ اَکۛبَر کہیں۔ 

دو سجدوں کے درمیان کی دعائیں


رَبِّ اغۛفِرۛلِیۛ، رَبِّ اغۛفِرۛلِیۛ
اے میرے رب ! مجھے معاف کر دے ۔اے میرے رب ! مجھے معاف کر دے

(سنن ابی داؤد ،حدیث: 874)


اس کے بعد نمازی اَللہُ اَکۛبَر کہہ کر دوسرا سجدہ کرے گا اور سجدے کی مزکورہ دوعاؤں میں سے جو یاد ہو پڑے گا، پھر اَللہُ اَکۛبَر کہہ کر سجدے سے سر اٹھائے گا اور باقی نماز مکمل کرے گا۔


0 comments: