Wednesday, 26 August 2015

🍃🌿سلام كس طرح كريں ?🍃🌿

           سلام کس طرح کریں



🌹سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا:

 ”السلام علیکم“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دس۔“

 پھر دوسرا آدمی آیا اور اس نے کہا: ”السلام علیکم ورحمتہ اﷲ“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بیس۔“

 پھر ایک اور آیا تو اس نے کہا: ”السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب عنایت فرمایا اور وہ بیٹھ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تیس۔“۔
سنن ابو داود - Reference:  Sunan Abu Dawood Urdu,۵۲۔ السلام علیکم کہنے کے آداب,٠٠٢۔ سلام کس طرح کہے؟,حدیث نمبر: 5195:-

🌹جناب سہل اپنے والد (معاذ بن انس) سے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا۔

 اس میں اضافہ ہے کہ پھر ایک (چوتھا آدمی) آیا تو اس نے کہا: ”السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ ومغفرتہ“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”چالیس (چالیس نیکیاں ملیں) اور نیکیاں ایسے ہی بڑھتی ہیں۔“۔
سنن ابو داود - Reference:  Sunan Abu Dawood Urdu,۵۲۔ السلام علیکم کہنے کے آداب,٠٠٢۔ سلام کس طرح کہے؟,حدیث نمبر: 5196:-
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

0 comments: